Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ٹی وی اینکر :ٹرمپ کے ٹوئٹس پر بیٹی ایوانکا خاموش

ٹی وی اینکر :ٹرمپ کے ٹوئٹس پر بیٹی ایوانکا خاموش

واشنگٹن۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایوانکا ٹرمپ نے ہمیشہ حقوق نسواں اور وائیٹ ہاؤز میں ان کے رول کے تعلق سے بیانات دیئے ہیں لیکن جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر خاتون ٹی وی اینکر پر سخت تنقیدیں کیں، اس وقت ان کی بیٹی اور سینئر مشیر نے خاموشی اختیار کرلی۔ ایوانکا ٹرمپ نے ایک مرد کی قیادت میں چلائے جارہے انتظامیہ میں خاندانی ۔ دوستانہ پالیسیوں کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے خواتین کے رول کے بارے میں کئی تبصرہ کئے تھے۔ انہوں نے مختلف مقامات کے سفر کے دوران روزگار کی تربیت دینے ، انسانوں کی اسمگلنگ کے بارے میں کھل کر بیانات دیئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ان کا موقف سیاست سے الگ ہے۔ ایک انٹرویو میں ایوانکا نے کہا کہ وہ خود کو سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن ان کے والد اور ’’مارننگ جو‘‘ معاون میزبان میکا بریزنسکی اور جو اسکیاربروف نے ایوانکا ٹرمپ کو یاد دلایا کہ واشنگٹن ایک ایسا شہر ہے جہاں پالیسی اور سیاست کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔ ایوانکا ٹرمپ نے اینکر کے بارے میں ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹوئٹس پر سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔

TOPPOPULARRECENT