Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹی وی اینکر کے نروشا کی خودکشی

ٹی وی اینکر کے نروشا کی خودکشی

حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک ٹی وی اینکر کی موت کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 23 سالہ کے نیروشا نے خودکشی کرلی ۔ نیروشا پیشہ سے مصروف تلگو تفریح چیانل جمنی کو اینکر بناتی گئی ہے ۔ اس اینکر کی موت کی اطلاع کے ساتھ ہی تلگو فلمی صنعت اور میڈیا میں سنسنی پھیل گئی اور کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں تاہم پولیس رام گوپال پیٹ نے اس اینکر کی موت پر مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
اور مصروف تحقیقات ہے ۔ اس خصوص میں انسپکٹر رام گوپال پیٹ مسٹر وحیدالدین نے بتایا کہ نیروشا کی موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔ تاہم پولیس ہر زاویہ سے اس کیس کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ نیروشا سندھی کالونی میں رہتی تھی جس کا آبائی مقام چتور بتایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT