Friday , November 17 2017
Home / Top Stories / ٹی وی جرنلسٹ برکھادت کی این ڈی ٹی وی سے علحدگی

ٹی وی جرنلسٹ برکھادت کی این ڈی ٹی وی سے علحدگی

نئی دہلی ۔ /15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ارنب گو سوامی (ٹائمز ناو)کے بعد ایک اور سینئر این ڈی ٹی وی جرنلسٹ برکھا دت نے بھی علحدگی اختیار کرلی ہے اور وہ نیا نیوز چیانل شروع کرنے جارہی ہیں ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ 21 سال تک وہ اس چیانل سے وابستہ رہیں ۔ انہوں نے کارگل جنگ کے دوران کوریج کے ذریعہ کافی مقبولیت حاصل کی تھی ۔انہوں نے کالج کی تعلیم پوری ہوتے ہی چیانل سے وابستگی اختیار کی تھی ۔ برکھا دت نے کہا کہ وہ اب اپنا پراجکٹ خود شروع کرنا چاہتی ہیں ۔ این ڈی ٹی وی کے ایک عہدیدار نے بھی اس کی توثیق کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT