Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / ٹی وی میکانک کی دختر برطانوی رکن پارلیمان منتخب

ٹی وی میکانک کی دختر برطانوی رکن پارلیمان منتخب

لندن ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں لیبر پارٹی کی رکن روزینہ الین خان لندن کے ٹوٹنگ حلقے میں ہوئے ضمنی انتخابات میں برطانوی دارالعوام کی رکن منتخب ہو گئی ہیں۔ یہ نشست لیبر پارٹی کے رہنما صادق خان کے لندن کے میئر منتخب ہونے کے بعد مخلوعہ تھی۔ روزینہ الین خان کے والد پاکستانی جب کہ ان کی والدہ پولش ہیں۔ وہ خود جونیئر ڈاکٹر ہیں جب کہ ان کے والد ٹی وی میکانک اور والدہ پیٹرول اسٹیشن میں نوکری کرتی تھیں۔ روزینہ خان نے 17 ہزار 800 جب کہ ان کے مخالف حکمران کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار ڈین واٹکنس نے 11500 ووٹ حاصل کیے۔ اس حلقے سے لندن کے میئر صادق خان 2005 سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے رہے ہیں لیکن روزینہ خان نے صادق خان کے مقابلے میں مخالف امیدوار پر کئی ہزار زیادہ برتری حاصل کی ہے۔ برطانوی پارلیمان کے انتخابات میں نتائج کے اعلان کے بعد جیتنے والا امیدوار فتح کی تقریر کرتا ہے لیکن روزینہ خان نے جمعرات کو ویسٹ یارکشائر میں قتل ہونے والی لیبر پارٹی کی خاتون رکن پارلیمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  تقریر نہیں کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جو کاکس ایک زبردست مہم چلانے والی تھیں اور ان کی ہلاکت سے انھیں بیحد افسوس ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT