Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی وی چیانلس اور اخبارات پر تلگودیشم کے وقار کو متاثر کرنے کا الزام

ٹی وی چیانلس اور اخبارات پر تلگودیشم کے وقار کو متاثر کرنے کا الزام

ٹی آر ایس کی ارکان اسمبلی کے خلاف سازشیں، ایس وینکٹ ویریا تلگودیشم ایم ایل سی کا بیان

ٹی آر ایس کی ارکان اسمبلی کے خلاف سازشیں، ایس وینکٹ ویریا تلگودیشم ایم ایل سی کا بیان
حیدرآباد 7 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے تلنگانہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ نہ صرف تلنگانہ حکومت بلکہ بعض ٹی وی چیانلس اور اخبارات تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے ارکان اسمبلی کے وقار کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آج یہاں این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رکن اسمبلی تلنگانہ تلگودیشم پارٹی مسٹر ایس وینکٹ ویریا نے یہ بات کہی اور برسر اقتدار ٹی آر ایس کے بعض قائدین کی جانب سے تلنگانہ ٹی ڈی پی ارکان اسمبلی کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں لیکن انھوں نے واضح طور پر کہاکہ ارکان اسمبلی تلگودیشم کے خلاف خواہ کتنی ہی سازشیں کی جائیں وہ ان سازشوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ مسٹر وینکٹ ویریا نے تلنگانہ حکومت بالخصوص ٹی آر ایس کے بعض اہم قائدین پر تلنگانہ تلگودیشم ارکان اسمبلی کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا اور کہاکہ ٹی آر ایس کے بعض قائدین تلنگانہ ٹی ڈی پی ارکان اسمبلی سے فی الفور ٹی آر ایس میں شامل ہوجانے کی ہدایت دے رہے ہیں بصورت دیگر سنگین نتائج کا انتباہ دیا جارہا ہے۔ ٹی آر ایس کے بعض قائدین کے اس طرز عمل پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر ایس وینکٹ ویریا نے مزید کہاکہ خود انھیں (وینکٹ ویریا کو) ٹیلیفون کرکے ٹی آر ایس قائدین نے دھمکیاں دی ہیں۔ لیکن ان دھمکیوں کا منہ توڑ جواب بھی دے دیا گیا۔ انھوں نے ٹی آر ایس کے بعض قائدین کو اپنے اس طرز عمل سے باز آجانے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT