Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ہریش راؤ کے ریمارکس کی سخت مذمت

ٹی ہریش راؤ کے ریمارکس کی سخت مذمت

حیدرآباد۔/18مئی، ( سیاست نیوز) وزیر آبپاشی حکومت آندھرا پردیش مسٹر ڈی اوما مہیشور نے آر ڈی ایس پراجکٹ کے مسئلہ پر وزیر آبپاشی تلنگانہ مسٹر ٹی ہریش راؤ کی جانب سے حکومت آندھرا پردیش کے خلاف کئے گئے ریمارکس کی سخت مذمت کی اور مسٹر ہریش راؤ سے ضلع کلکٹر کرنول کی جانب سے حکومت کرناٹک کو تحریر کردہ مکتوب کو ثابت کرنے اور برسر عام کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔ مسٹر ڈی اوما مہیشور راؤ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گزشتہ دن حکومت آندھرا پردیش کے خلاف مسٹر ٹی ہریش راؤ کے عاید کردہ الزامات اور کئے گئے ریمارکس پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت تلنگانہ اس مسئلہ پر بات چیت کیلئے کوئی پہل نہ کرکے غلط و عمراہ کن بیان بازی کرنا کوئی مناسب بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کو غلط بیانی سے کام نہیں لینا چاہیئے بلکہ آر ڈی ایس پراجکٹ کے تنازعہ کی خوشگوار ماحول میں بات چیت کے ذریعہ یکسوئی کرنا ہوگا۔ وزیر آبپاشی آندھرا پردیش نے مزید کہا کہ آر ڈی ایس پراجکٹ کا تنازعہ صرف ہریش راؤ  یا ڈی اوما مہیشور راؤ کا ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ تنازعہ تین ریاستوں تلنگانہ آندھرا پردیش اور کرناٹک سے تعلق رکھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT