Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ۔ ٹی وی اردو کا آغاز ، فروغ اردو کے لیے استعمال کا عزم : محمد محمود علی

ٹی ۔ ٹی وی اردو کا آغاز ، فروغ اردو کے لیے استعمال کا عزم : محمد محمود علی

ٹی آر ایس ایم پی کے کویتا کے ہاتھوں افتتاح ، وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی شرکت
حیدرآباد ۔7 جنوری (سیاست نیوز) صحافت کی دنیا میں ایک اور نیوز چینل ٹی ٹی وی اُردو کا 6جنوری کی شام رکن پارلیمنٹ نظام آباد و صدر تلنگانہ جاگرتی شریمتی کویتا کلوا کنتالا کے ہاتھوں افتتاح عمل میںآیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ الحاج محمد محمو دعلی کی نگرانی میںمنعقدہ اس افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کے علاوہ ریاستی وزراء جو گو رامنا‘ مہیند ریڈی ‘ رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ ویشویشو ا ر ریڈی‘کمشنر آئی اینڈ پی آر تلنگانہ نوین متل‘ مشیر تلنگانہ وینو گوپال چاری اور ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد صدر مینم پلی ہنمت رائو‘ ٹی آ رایس پارٹی اڈھاک کمیٹی رکن جنا ب اعظم علی خرم نے شرکت کی ۔ ٹی ٹی وی اُردو کا افتتاح کے بعد الحاج محمد محمودعلی نے کہاکہ چوبیس گھنٹے اُردو پروگرامس پیش کرنے والا یہ نیوزاور انٹرٹینمنٹ چینل حکومت تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات کو عوام کے گھروں تک پہنچائے گا ۔ اُردو زبان میں پیش ہونے والے منفرد انداز کے پروگرامس ٹی ٹی وی اُردو سے عوام کو قریب کریں گے ۔غیرجانبداری کے ساتھ عوامی مسائل اور ان کا حل پیش کرنے میں ٹی ٹی وی اُردو انتظامیہ کبھی پس وپیش نہیںکریگا۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ موجودہ دور میںسینما اور ٹی وی چینلس گھر کے تمام افراد خاندان ایک ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے یہی وجہہ ہے ہم نے ایک نئے اُردو چینل کی بنیاد ڈالی جو مذہبی ‘ روایتی اور تفریحی پروگرامس پیش کریگا۔جناب محمد محمو دعلی نے ٹی ٹی وی اُردو کی افتتاحی تقریب میںشرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا فرداًفرداً شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹی ٹی وی اُردو کوتلنگانہ کی عوام کے نام موسوم کیا۔ رکن پارلیمنٹ نظام آباد وصدر تلنگانہ جاگرتی شریمتی کے کویتا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے اُردو چینل کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل سے قبل اُردو کے ساتھ بہت ناانصافیاں ہوئی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نئی ریاست کی تشکیل اور تلنگانہ ریاست کی پارٹی ٹی آرایس کے اقتدار میں آنے کے بعد چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے اپنی ہرتقریرمیں اُردو کے الفاظ کااستعمال کرتے ہوئے اُردو زبان کی تلنگانہ میں اہمیت کا لوگوں کو اندازہ دلایا۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو اور ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمود علی آپس میںبھائیوں کی طرح رہے ۔ تلنگانہ تحریک کے دوران ہو یا پھر ٹی آر ایس پارٹی کے اقتدار میں آنے تک کی بات ہوڈپٹی چیف منسٹر محمد محمودعلی ٹی آر ایس پارٹی سربراہ کے سی آر کے شانہ بہ شانہ ساتھ دیتے رہے ۔ ٹی ٹی وی اُردو کے آغاز پر نائب وزیراعلی الحاج محمدمحمودعلی کومبارکباد پیش کرنے والوں کا تانتا بندھ ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT