Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹی ۔ 20 میں پاکستان کی شرکت غیریقینی ، سکیورٹی اہم مسئلہ

ٹی ۔ 20 میں پاکستان کی شرکت غیریقینی ، سکیورٹی اہم مسئلہ

باہمی سیریز ابھی نہیں تو آئندہ سال بھی نہیں ہوگی : شہر یار خان
کراچی ۔ 11 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیرمین شہریارخاں نے آج کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سیریز اگر آئندہ ماہ نہیں کھیلی جائے گی تو آئندہ ایک سال تک اس کا کھیلنا ممکن نہ ہوگا ۔ شہریار خاں نے کہاکہ ’’میں نہیں سمجھتا کہ مجوزہ سیریز اگر آئندہ ماہ نہیں کھیلی گئی تو آئندہ سال کسی وقت اس کا کھیلنا ممکن ہوسکتا ہے کیونکہ 2016 ء میں دونوں ہی ٹیمیں اپنی مقررہ مصروفیات میں ہیں ‘‘ ۔ انھوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ ہندوستان کے ساتھ باہمی سیریز پر ہنوز فیصلہ نہیں ہوسکا ہے ۔ باہمی سیریز اور ورلڈ ٹی ۔ 20 دو مختلف کھیل ہیں‘‘ ۔ تاہم پی سی بی کے صدرنشین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مارچ میں منعقد شدنی ٹی ۔ 20 سیریز میں اپنی ٹیم کو ہندوستان بھیجنے کیلئے حکومت سے اجازت حاصل کرنا ہوگا ۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن پاکستان کے تئیں ہندوستان کے موجودہ ماحول میں ہم اپنی حکومت سے اجازت حاصل کریں گے کہ آیا ہماری ٹیم بھیجنے کیلئے سکیورٹی کی صورتحال ٹھیک ہے‘‘۔ سری لنکا میں پاکستان کے ساتھ مختصر سیریز کی منظوری میں حکومت ہند اور انڈین بورڈ کی ناکامی پر شہریار خاں عملاً مایوس نظر آرہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کو چاہئے کہ سیریز کے انعقاد کے لئے طئے شدہ یادداشت مفاہمت پر عمل کرے ۔ شہریار خاں نے اصرار کے ساتھ کہا کہ ہندوستان سیریز کھیلنے کیلئے اگر پی سی بی سے اتفاق نہیں کرتا تو ظاہر ہے کہ اس سے مالی نقصان ضرور ہوگا لیکن اس سے دیوالیہ نہیں نکل جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT