Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹی 10 بولروں کے لئے بہتر کرکٹ:عامر

ٹی 10 بولروں کے لئے بہتر کرکٹ:عامر

کراچی۔18 ڈسمبر (سیا ست ڈاٹ کام )پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹین کرکٹ کی حمایت میں سامنے آگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ سے ٹی ٹوئنٹی کے دباؤکو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔ شارجہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ٹی ٹین فارمیٹ بیٹسمینوں کیلئے ہے جبکہ حقیقت یہ ہے بولرز بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ مذکورہ فارمیٹ میں دباؤبہت زیادہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ کے انعقاد سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ بعض ٹسٹ کھلاڑی اور ماہرین ٹی ٹین کرکٹ کے حق میں ہیں جبکہ چند افراد نے اسے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ محمد عامر کے بموجب ٹی ٹین کرکٹ میں بولروں کو زیادہ سے زیادہ ڈاٹ گیندیں کروانے کی کوشش کرنی ہوتی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں رنز کی رفتار کو کم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین کرکٹ سے ڈاٹ بالز کروانا سیکھیں گے جس سے اعتماد مزید بڑھ جائے گا۔ محمد عامر کے مطابق مراٹھا عربینز کی نمائندگی کرنے کے دوران کوچ وسیم اکرم سے کافی سیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہیں وسیم اکرم نے بتایا کہ ہر گیند کتنی اہم ہوتی ہے۔ کوچ سے بولنگ کی ورائٹی ، یارکرز اور مختلف رفتار کے بارے میں سیکھنے کو ملا۔

TOPPOPULARRECENT