Friday , October 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹی 10 کی دلچسپ شروعات، آفریدی کی ہیٹ ٹرک ، سہواگ صفر پر آؤٹ

ٹی 10 کی دلچسپ شروعات، آفریدی کی ہیٹ ٹرک ، سہواگ صفر پر آؤٹ

شارجہ۔ 15 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پہلی بار کھیلے جا رہے ٹی 10کرکٹ لیگ میں اوور کی پہلی تین گیندوں پر ہی تین وکٹ لیتے ہوئے نہ صرف اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کو محظوظ بلکہ اس فارمیٹ کو بھی شاندار شروعات دلادی ۔ ٹی 10 لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ کے پہلے دن آفریدی نے اپنی ٹیم کیلئے حیرت انگیز کھیل دکھایا اور پہلی تین گیندوں پر رولی روسیو ، ڈوائن براوو اور مراٹھا عریبینز کے کپتان اور ہندستانی بیٹسمین ویریندر سہواگ کو آؤٹ کیا۔پختونس کے کپتان اور مین آف دی میچ رہے آفریدی نے 37 سال کی عمر میں بھی اس طرح کا بہترین کھیل دکھانے کے بارے میں پوچھنے پر کہا کہ وہ اب بھی جوان ہیں پختونس ٹیم کے کپتان آفریدی کی ٹیم نے یہ میچ 25 رنز سے جیت لیا۔ٹوئنٹی 20 لیگ سے بھی چھوٹے 10 اوور کے اس میچ میں ان کی ٹیم نے چار وکٹ پر 121 رن کا بڑا اسکور بنایا لیکن سہواگ کی ٹیم سات وکٹ پر 96 رن ہی بنا سکی۔دن کے دوسرے میچ میں کیرالہ کنگز نے بنگال ٹائیگرز کو 12 گیند باقی رہتے آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔دلچسپ رہا کہ پہلی بار ہو رہے اس ٹورنمنٹ میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 ہزار شائقین موجود رہے ۔

TOPPOPULARRECENT