ٹی 20 میںکامیاب دھون اور کارتک ٹسٹ سے باہر

ملبورن ۔26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ہندوستانی مظاہروں میں کلیدی رول ادا کرنے والے اوپنر شکھر دھون اور دنیش کارتک ٹسٹ سے باہر ہیں ۔سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے ٹوئنٹی20 میں مہمان ٹیم نے آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے شکست دیکر سیریز 1۔1 سے برابر کر لی ۔ برسبین میں گھیلا گیا پہلا ٹی20 آسٹریلیا نے 4 رن سے جیتا تھا۔ میلبورن میں کھیلا گیا دوسرا ٹی 20 بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ سیریز کے اختتام کے بعد سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شکھر دھون کو مین آف دی سیریز سے نوازا گیا۔ دھون نے سیریز میں 117 رنز بنائے۔ دھون کے علاوہ دنیش کارتک نے بھی اپنی بیٹنگ سے ہر ایک کو متاثر کیا۔ انہوں نے پہلے میچ میں 13 گیندوں میں طوفانی 30 رن بنائے تھے، وہیں، آخری میچ میں وہ 22 رن بنا کر ناٹ آوٹ لوٹے، اس طرح سے یہ دونوں ہی کھلاڑی ٹی 20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم کے ہیرو ثابت ہوئے لیکن اس کے باوجود یہ دونوں ٹیم کی ٹسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ 6 دسمبر کو ہندوستان کی آسٹریلیا کے خلاف چار ٹسٹ میچوں کی سیریز شروع ہو رہی ہے۔ اس سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب تقریبا ایک ماہ پہلے ہی کر لیا گیا ۔ اس ٹیم میں دھون اور دنیش کارتک دونوں کا نام نہیں ہے بلکہ ٹی 20 سیریز میں ناقص مظاہرہ کرنے والے کے ایل راہول اور ریشبھ پنت دونوں کو اس ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ پنت جہاں دونوں میچوں میں 20، 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے وہیں، راہول دونوں میچوں میں 13، 14 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ جیسا کہ بیرون ملکوں میں ان دونوں کا ریکارڈ گزشتہ کچھ عرصے سے اچھا نہیں رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ٹسٹ سیریز میں یہ دونوں کھلاڑی کیسا مظاہرہ کرتے ہیں؟

TOPPOPULARRECENT