Tuesday , December 18 2018

ٹی 20 :نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 12 رنز سے ہرا دیا

روزیو، ڈومینیکا ۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے اپنے دو تجربہ کار بیٹسمین پر اکتفاء کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو آج بارش سے متاثرہ پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 12 رنز سے شکست دی۔ اس میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ ؍ لوئس طریقہ سے کیا گیا اور دو میچس کی سیریز میں اسے 1-0 کی سبقت حاصل ہوگئی۔ ونڈسر پارک پر کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے 132/8 (18 اوورس) کے جواب میں مہمان ٹیم 15 اوورس کے بعد 117/4 پر تھی۔ اس کے بعد موسلادھار بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے امپائرس کو میچ روک دینا پڑا۔ فائنل میچ اتوار کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT