Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹی20کرکٹ کے لئے نئی گیند متعارف

ٹی20کرکٹ کے لئے نئی گیند متعارف

سڈنی۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)کھیلوں کا سامان بنانے والی مشہور آسٹریلیائی کمپنی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے خصوصی گیند تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس گیند کو ورلڈ کپ میں استعمال کرنے سے پہلے آئندہ18ماہ کے دوران اس کے تجربات کئے جائیں گے۔اس مقصد کے لئے اسے دنیا بھر میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز اور بین الاقوامی مقابلوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس کی خامیوں اور خوبیوں کا پتہ چلایا جاسکے۔ کمپنی کے مطابق یہ گیند بیٹسمینوں کے ساتھ ساتھ بولروںکے لئے بھی مدد گار ثابت ہوگی اورکھیل کو متوازن رکھنے میں مدد ملے گی۔ یہ گیند بہت دیر تک اپنی سختی برقرار رکھے گی جس کے نتیجے میں بیٹسمینوں کو بڑی شاٹس کھیلنے میں مشکل نہیں ہوگی جب اس کی سلائی دیر تک قائم رہتے ہوئے بولروںکو اپنی مرضی کے مطابق گیندیں کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔گزشتہ دنوں ہوائی توپ اور ونڈ ٹنل کے ذریعے بھی اس کی آزمائش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT