Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / ’پائتھان سانپ ‘ کے ساتھ سیلفی پر رینجر مصیبت کاشکار

’پائتھان سانپ ‘ کے ساتھ سیلفی پر رینجر مصیبت کاشکار

کولکاتہ ۔ 19 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ایک جنگلاتی رینجر کی ’پائتھان سانپ‘ کے حملہ میں مختصر دفاع کی سیلفی نے اسے مصیبت میں ڈال دیا ہے ۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار سنجے دتہ کو خائف دیہاتیوں نے ، جو مغربی بنگال سے تعلق رکھتے تھے کہا کہ انھوں نے 40 کلوگرام وزنی پائتھان سانپ کو زندہ بکری کو نگلتے دیکھا ہے ۔ رینجر نے وہاں پہنچ کر خوفزدہ دیہاتیوں کے سامنے ’پائتھان سانپ‘ کو بجائے اس کے کہ وہ ’’مخصوص سانپ بیاگ‘‘ میں لے جاکر جنگل میں چھوڑتا، اُس نے سانپ کو اپنی گردن کے اطراف لپیٹ لیا ۔ سانپ نے موقع پاکر اُس پر اپنی گرفت سخت کردی جس کی وجہ سے ’جنگلاتی رینجر‘ کا چہرہ سُرخ ہوگیا۔ رینجر بمشکل اپنے آپ کو بچا پایا ۔ مغربی بنگال کے شعبۂ جنگلات نے محکمہ جاتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کہ اس نے ’’سلامتی طریقہ کار ‘‘ کیوں نہیں اپنایا ۔ لیکن سنجے نے ابتدائی بیان میں کہا کہ وہ سانپ کو دیہاتیوں کی مار سے بچانے کیلئے ایسا کیا تھا ورنہ وہ اُسے ہلاک کردیتے اور وہ ’’مخصوص سانپ بیاگ‘‘ بھی اُس وقت موجود نہیں تھا ۔ رینجر سنجے نے مزید کہا کہ سانپ کی گرفت سخت ہونے کے باوجود میں نے اپنے حواس مضبوط رکھے کیونکہ ذرہ برابر بھی خائف ہونے کی صورت میں میری ہلاکت یقینی ہوجاتی ۔

TOPPOPULARRECENT