Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / پائیلٹس کی ہڑتال ، لفتھانسا کی 750 پروازیں منسوخ

پائیلٹس کی ہڑتال ، لفتھانسا کی 750 پروازیں منسوخ

فرینکفرٹ ۔ 18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمن ایئرلائن لفتھانسا نے آج اپنی کم فاصلوں اور زیادہ فاصلوں کا احاطہ کرنے والی کم و بیش 750 پروازوں کو پائیلٹس کی دو روزہ ہڑتال کے باعث منسوخ کردیا ۔ عرصہ دراز سے پائیلٹس اور حکومت کے درمیان سبکدوش ہونے کی عمر کو لیکر تنازعہ پایا جاتا ہے ۔ میونخ اور فرینکفرٹ ایئرپورٹ سے لفتھانسا کی معمول کی 1400 پرواز

فرینکفرٹ ۔ 18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمن ایئرلائن لفتھانسا نے آج اپنی کم فاصلوں اور زیادہ فاصلوں کا احاطہ کرنے والی کم و بیش 750 پروازوں کو پائیلٹس کی دو روزہ ہڑتال کے باعث منسوخ کردیا ۔ عرصہ دراز سے پائیلٹس اور حکومت کے درمیان سبکدوش ہونے کی عمر کو لیکر تنازعہ پایا جاتا ہے ۔ میونخ اور فرینکفرٹ ایئرپورٹ سے لفتھانسا کی معمول کی 1400 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا جس کی وجہ سے 80,000 مسافرین شدید طورپر متاثر ہوئے البتہ لفتھانسا کی معاون ایئرلائنز کمپنیاں جیسے جرمن ونگس ، فرونگس ، سوئس اور آسٹرین ایئرلائنز کی پروازوں پر ہڑتال کا کوئی اثر مرتب نہیں ہوا ۔ پائلیٹس اگر چاہیں تو 55 سال کی عمر میں رضاکارانہ سبکدوشی حاصل کرسکتے ہیں اور وہ اپنی سبکدوشی کی طبعی عمر یعنی 65 سال تک پہنچنے تک اپنی تنخواہ کا 60% حاصل بھی کرسکتے ہیں تاہم لفتھانسا اب اس طریقہ کار کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔ 2014 ء میں بھی پائیلٹس کی متعدد ہڑتالوں کی وجہ سے لفتھانسا کو 232 ملین یوروز کا خسارہ برداشت کرنا پڑا تھا۔

TOPPOPULARRECENT