Thursday , January 24 2019

پابندیوں کے باوجود ایران کی جنگی مشقیں

تہران ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران پر امریکی پابندیوں کے ساتھ ہی ایران کی مسلح افواج نے دو روزہ ایئر ڈیفنس مشقوں کا آغاز کیا ہے جس کا نام ’آسمانوں کے محافظ 97‘ رکھا گیا ہے۔ان مشقوں میں ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’حائل فضائی دفاعی نظام‘ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام جلدی سے نصب اور استعمال ہونے والا نظام ہے۔ایرانی مسلح افواج کے ایک کمانڈر کا دعویٰ ہے کہ ان مشقوں میں اس فضائی دفاعی نظام سے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT