Saturday , July 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / پابندی ہٹنے کے بعد بھی روسی کھلاڑیوں کو اولمپکس میں دعوت نہیں

پابندی ہٹنے کے بعد بھی روسی کھلاڑیوں کو اولمپکس میں دعوت نہیں

پیوگیونگ، 5فروری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی سب سے بڑی کھیل عدالت سی اے ایس کی طرف سے 15 روسی کھلاڑیوں اور کوچز کی معطلی ہٹائے جانے کے باوجود بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی جانب سے انہیں پیوگیونگ موسم سرما کھیلوں میں مدعو نہیں کیا گیا ہے ۔آئی او سی نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔گذشتہ ہفتے کھیل ثالثی نے روس کے 28 کھلاڑیوں کے خلاف پختہ ثبوت نہیں ھونے کی صورت میں ان پر سے تاحیات پابندی کو ہٹا دیا تھا۔ان میں سے اگرچہ 11 روسی کھلاڑیوں کے ڈوپنگ کی بات سامنے آئی تھی جن پر لگی پابندی کو پیوگیونگ اولمپکس تک معتوب کر دیا گیا تھا۔آئی او سی نے حکومت ا سپانسر ڈوپنگ کے الزامات کے تحت روس پر نو سے 25 فروری تک جنوبی کوریا کے پیوگیونگ میں چلنے والے سرمائی اولمپکس میں روک لگا رکھی ہے ۔اگرچہ کچھ روسی کھلاڑیوں کو آزادانہ کھلاڑیوں کے طور پر اترنے کی اجازت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT