Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / پارلیمانی بجٹ سیشن کا 29 جنوری سے آغازہوگا

پارلیمانی بجٹ سیشن کا 29 جنوری سے آغازہوگا

یکم فروری کو بجٹ کی پیشکشی

نئی دہلی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کابینی کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے آج سفارش کی کہ پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن 28 جنوری سے شروع ہوگا اور یکم ؍ فروری کو مرکزی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ وزیر پارلیمانی امور اننت کمار نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ صدر رام ناتھ کووند 29 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور اسی روز معاشی سروے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیشن کا پہلا مرحلہ 29 جنوری تا 9 فروری منعقد ہوگا اور تعطیلات کے وقفہ کے بعد یہ پارلیمانی اجلاس 5 مارچ تا 6 اپریل دوبارہ منعقد ہوگا۔ کابینی کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے آج یہاں منعقدہ اپنے اجلاس میں سیشن کی ان تواریخ کا تعین کیا۔ پارلیمنٹ کا سرمائی سیشن آج اختتام کو پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT