Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / پارلیمانی بجٹ سیشن کا 31 جنوری سے آغاز

پارلیمانی بجٹ سیشن کا 31 جنوری سے آغاز

نئی دہلی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی بجٹ کی پیشکشی کے ایک دن قبل /31 جنوری سے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا آغاز ہوگا۔ ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے راجیہ سبھا کا اجلاس /31 جنوری سے طلب کیا ہے ۔ لوک سبھا سکریٹریٹ سے بھی ایسے ہی اعلامیہ کی اجرائی متوقع ہے ۔ دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ کے خطاب سے سیشن کا آغاز ہوگا اور اسی روز ماقبل بجٹ معاشی سروے بھی پیش کیا جائے گا ۔ ریلوے بجٹ کی علحدہ پیشکشی کی روایت اس سال سے ختم کی جارہی ہے، چنانچہ ریلوے تخمینہ جات بھی مرکز بجٹ کا ایک حصہ ہی رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT