Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / پارلیمانی سرمائی سیشن سے قبل کل جماعتی اجلاس کی طلبی

پارلیمانی سرمائی سیشن سے قبل کل جماعتی اجلاس کی طلبی

نئی دہلی12ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے روز 14دسمبر کی شام کولوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے ۔لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ پارلیمنٹ کی لائبریری میں شام ساڑھے سات بجے بلائی گئی ہے ۔ پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار بھی جمعرات کو کل جماعتی میٹنگ کریں گے ۔اپوزیشن کے ذرائع کے مطابق اسی دن راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد کے پارلیمنٹ ہاوس میں واقع دفتر میں اپوزیشن لیڈروں کی بھی میٹنگ ہوگی۔ پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل اسپیکر لوک سبھا کی جانب سے کل جماعتی اجلاس کی طلبی کی روایت دیرینہ ہے۔ عام طور پر کارروائی بلارکاوٹ چلنے کی اجازت دینے اجلاس سے قبل تمام اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کرتی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT