Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / پارلیمانی سیشن رائیگاں ہونے پر افسوس، وزیراعظم کا کل برت

پارلیمانی سیشن رائیگاں ہونے پر افسوس، وزیراعظم کا کل برت

نئی دہلی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے حالیہ بجٹ سیشن کے کسی کارروائی کے بغیر رائیگاں کرتے ہوئے جمعرات کو ایک روزہ برت رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر بی جے پی کے تمام ارکان پارلیمنٹ احتجاج کریں گے اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے والی ریاست کرناٹک کے ضلع ہبلی میں احتجاجی دھرنا منظم کریں گے۔ باخبر ذرائع نے کہاکہ وزیراعظم اپنے برت کے دوران بھی روز مرہ کی سرکاری مصروفیات متاثر ہونے نہیں دیں گے۔ معمول کے مطابق عوام اور عہدیداروں سے ملاقات کے علاوہ فائیلوں کی یکسوئی کریں گے۔ بی جے پی کے تمام ارکان پارلیمنٹ بھی اس روز اپنے انتخابی حلقوں میں ایک روزہ برت رکھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT