Monday , January 22 2018
Home / Top Stories / پارلیمانی سیشن میں بلوں کی منظوری کیلئے توسیع متوقع

پارلیمانی سیشن میں بلوں کی منظوری کیلئے توسیع متوقع

نئی دہلی ۔ 12 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن میں توسیع کی جاسکتی ہے تاکہ بلوں کو منظور کیا جاسکے ، وزیر پارلیمانی اُمور وینکیا نائیڈو نے آج یہاں بی جے پی ایم پیز کو یہ بات بتائی ۔ پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں بی جے پی پارلیمنٹری پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں اہم قانون سازیوں کو منظور ک

نئی دہلی ۔ 12 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن میں توسیع کی جاسکتی ہے تاکہ بلوں کو منظور کیا جاسکے ، وزیر پارلیمانی اُمور وینکیا نائیڈو نے آج یہاں بی جے پی ایم پیز کو یہ بات بتائی ۔ پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں بی جے پی پارلیمنٹری پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں اہم قانون سازیوں کو منظور کرانے کی پابند عہد ہے اور اگر کانگریس رکاوٹ ڈالنے کے اقدامات کرتی ہے تو موجودہ سیشن میں توسیع کی جاسکتی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت بعض اہم بلوں کو منظور کرانے کی مشتاق ہے جیسے قومی عدالتی تقررات کمیشن بل ، جوینائل جسٹس (بچوں کی نگہداشت اور ان کا تحفظ ) بل ، اپرینٹس (ترمیمی) بل ، دستوری (121 ویں ترمیم ) بل ، تنسیخ اور ترمیم بل ، فیکٹریز (ترمیم ) بل ، انشورنس بل ، سکیورٹیز قوانین (ترمیم) بل اور لیبر قوانین سے متعلق بل ۔ وینکیا نائیڈو نے کانگریس پر بلوں کی منظوری کے معاملے میں ذمہ داری سے فرار اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ۔ وزیر پارلیمانی اُمور نے پارٹی ایم پیز سے بھی کہا کہ دونوں ایوان میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں کیونکہ دستوری ترمیم بل پیش کرتے ہوئے اسے منظور کیا جانا ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے عدالتی اصلاحات کے بارے میں بل متعارف کرنے کے پس پردہ مقاصد کی صراحت کی اور کہا کہ اسے ’’حکومت بمقابلہ عدلیہ ‘‘ یا ’’پارلیمنٹ بمقابلہ عدلیہ‘‘ کے طورپر باور نہیں کرایا جانا چاہئے ۔ انھوں نے ایم پیز کو بتایا کہ اس کا وسیع ترمقصد ججوں کے تقرر اور ان کے تبادلوں میں شفافیت لانا ہے۔ وینکیا نائیڈو نے دعویٰ کیا کہ کانگریس راجیہ سبھا میں اپنی اکثریت کا فائدہ اُٹھارہی ہے ۔ چنانچہ ہمیں سخت محنت کرتے ہوئے ریاستوں میں پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنانا چاہئے تاکہ راجیہ سبھا کیلئے پارٹی اپنے ارکان کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں منتخب کرانے کے قابل ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT