Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / پارلیمانی کارروائی میں خلل اندازی کانگریس پر وینکیا نائیڈو کی تنقید

پارلیمانی کارروائی میں خلل اندازی کانگریس پر وینکیا نائیڈو کی تنقید

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر شہری ترقیات مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے کانگریس پارٹی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو روکتے ہوئے کانگریس پارٹی مبینہ سازش و دوہرا معیار اختیار کررہی ہے ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر وینکیا نائیڈو نے کانگریس پارٹی پر پارلیمنٹ امور کے تعلق سے اپنا دوہرا معیار اختیار کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ملک بھر میں تمام شعبہ جات کو تباہ کرنے والی کانگریس پارٹی حالیہ دنوں میں ہوئی شکست کو ہضم نہیں کر پارہی ہے اور وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی پر غلط و بے بنیاد اور شخصی تنقیدیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کانگریس کا طرز عمل کوئی مناسب نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT