Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / پارلیمنٹ بجٹ اجلاس کے شیڈول کو آج قطعیت دی جائیگی

پارلیمنٹ بجٹ اجلاس کے شیڈول کو آج قطعیت دی جائیگی

نئی دہلی 22 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ کے بجٹ سشن کے شیڈول کو کل قطعیت دی جائیگی جبکہ یہ اشارے مل رہے ہیں کہ یہ اجلاس 7 جولائی سے شروع ہوگا اور 11 جولائی کو مرکزی بجٹ 2014 - 15 پیش کیا جائیگا ۔ پارلیمانی امور کی کابینی کمیٹی کا ایک اجلاس وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں کل منعقد ہونے والا ہے جس میں صدر جمہوریہ سے پارلیمنٹ شیڈول ک

نئی دہلی 22 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ کے بجٹ سشن کے شیڈول کو کل قطعیت دی جائیگی جبکہ یہ اشارے مل رہے ہیں کہ یہ اجلاس 7 جولائی سے شروع ہوگا اور 11 جولائی کو مرکزی بجٹ 2014 – 15 پیش کیا جائیگا ۔ پارلیمانی امور کی کابینی کمیٹی کا ایک اجلاس وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں کل منعقد ہونے والا ہے جس میں صدر جمہوریہ سے پارلیمنٹ شیڈول کی درخواست کی جائیگی ۔ یہ اشارے مل رہے ہیں کہ ریلوے بجٹ 9 جولائی کو پیش کیا جائیگا ۔ اس کے دوسرے دن معاشی سروے پیش ہوگا ۔ یہ سشن امکان ہے کہ ایک ماہ طویل ہوگا اور اس میں نریندر مودی حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا جائیگا ۔ وزیر پارلیمانی امور مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے پہلے کہا تھا کہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں بجٹ اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنانے کوشش کی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT