پارلیمنٹ سشن میں مثبت بحث کی امید : مودی

نئی دہلی15دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بہتر طریقے سے چلنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے آج مثبت بحث اور جدید تجاویز کے ساتھ پارلیمنٹ کے وقت کا بہتر استعمال کرنے کی اپیل کی ۔ مودی نے پارلیمنٹ اجلاس کے آغاز سے قبل میڈیا سے کہا کہ ہمارا سرمائی اجلاس شروع ہورہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ 2017 میں شروع ہوکر 2018 تک چلنے والے اس اجلاس میں حکومت کے کئی اہم کام کاج جو دور رس اثرات پیدا کرنے والے ہیں، ایوان میں آئیں گے ۔اچھی اور مثبت بحث ہو،جدید تجاویز کے ساتھ بحث ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے اور کل کی کل جماعتی میٹنگ میں بھی اسی پر اتفاق ہوا تھا کہ ملک کو آگے بڑھانے کی سمت میں پارلیمنٹ اجلاس کا استعمال مثبت انداز میں ہو۔ میں امیدکرتا ہوں کہ پارلیمنٹ کا اجلاس چلے گا، ملک کو فائدہ ہوگا، جمہوریت مضبوط ہوگی اور عام آدمی کی امیدوں و تمناؤں کو پورا کرنے میں ایک نیا یقین پیدا ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT