Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پارلیمنٹ سیشن ضائع ہونے کے خلاف بی جے پی قائدین کا آج برت

پارلیمنٹ سیشن ضائع ہونے کے خلاف بی جے پی قائدین کا آج برت

حیدرآباد۔/11 اپریل، ( این ایس ایس ) پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے شور وغل کے سبب ضائع ہوجانے پر اظہار افسوس و ناراضگی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کل دہلی میں رکھے جانے والے ایک روزہ برت کے موقع پر بی جے پی کو تلنگانہ یونٹ بھی جمعرات کو 10 بجے دن تا 5 بجے شام سریدھر فنکشن ہال خیریت آباد میں برت کا اہتمام کررہے ہیں جس میں سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ، مرکزی مملکتی وزیر پنچایت راج، زراعت و بہبودی کسان پرشوتم روپالا بی جے پی کے ریاستی صدر کے لکشمن، بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر جی کشن ریڈی، این رامچندر راؤ ایم ایل سی، صدر سٹی بی جے پی چنتلہ رامچندر ریڈی رکن اسمبلی اور دیگر بی جے پی قائدین بھی حصہ لیں گے اس پروگرام کے آغاز سے قبل بی جے پی قائدین، ٹینک بنڈ پہنچ کر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی گلپوشی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT