Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ سیشن میں شرکت کیلئے انور ابراہیم کی درخواست

پارلیمنٹ سیشن میں شرکت کیلئے انور ابراہیم کی درخواست

کوالالمپور ۔ 18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے جیل کی سزا کاٹنے والے قائد انور ابراہیم نے حکومت کے اُس فیصلہ پر جہاں انھیں پارلیمنٹ سیشن میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ، کو عدلیہ کی جانب سے نظرثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ انور جو ایک اپوزیشن قائد ہونے کے علاوہ وفاقی قانون ساز بھی ہیں ، نے کوالالمپور ہائیکورٹ میں درخواست کا اد

کوالالمپور ۔ 18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے جیل کی سزا کاٹنے والے قائد انور ابراہیم نے حکومت کے اُس فیصلہ پر جہاں انھیں پارلیمنٹ سیشن میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ، کو عدلیہ کی جانب سے نظرثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ انور جو ایک اپوزیشن قائد ہونے کے علاوہ وفاقی قانون ساز بھی ہیں ، نے کوالالمپور ہائیکورٹ میں درخواست کا ادخال کیا ہے جہاں انھوں نے وزیرداخلہ اور پریزنس ڈائرکٹر جنرل کے اُس فیصلہ کو چیلنج کیاہے جس کے تحت انھیں پارلیمنٹ کے سیشن میں شرکت کرنے سے روکا گیا ہے جس کااختتام 9 اپریل کو ہوگا ۔ 67 سالہ انور ابراہیم کو اپنے ہی ایک مرد ماتحت کے ساتھ غیرفطری جنسی عمل کا مرتکب قرار دیا گیا تھا اور پانچ سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔ انھوں نے اپنی درخواست میں وضاحت کی ہے کہ وہ ہنوز پارلیمنٹ کے رکن ہیں کیونکہ شاہی طورپر اُن کو معافی دیئے جانے کامعاملہ ہنوز زیرالتواء ہے۔

TOPPOPULARRECENT