پارلیمنٹ سے نئی مرکزی طاقت ابھرنے کا امکان : اوبرائن

نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور مرکزی طاقت پارلیمنٹ سے ابھرے گی۔ ترنمول کانگریس کے قائد بریک اوبرائن نے مجسموں کی توڑپھوڑ اور بینکنگ فراڈ کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کے دونوں اجلاسوں میں کوئی کارروائی نہ ہونے اور این ڈی اے کی حلیف پارٹیوں شیوسینا، تلگودیشم اور انا ڈی ایم کے کی جانب سے کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے پس منظر میں اوبرائن کا یہ تبصرہ اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اپوزیشن قائدین کے حوصلے بلند ہیں حالانکہ ان کی مرکز کی جانب سے حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ 9 مارچ کو ترنمول کانگریس کی کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ ہفتہ کی پارلیمانی حکمت عملی کا تعین کیا جائے گا۔ وائی ایس آر کانگریس ارکان نے بھی مبینہ طور پر پارلیمنٹ کی رکنیت سے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں استعفیٰ کی دھمکی دی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT