Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ میں این ڈی اے کا جوابی وار

پارلیمنٹ میں این ڈی اے کا جوابی وار

نئی دہلی ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برسراقتدار این ڈی اے نے آج فیصلہ کیا ہیکہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے خلاف سخت موقف اختیار کیا جائے۔ کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے راجیہ سبھا کی کارروائی وزیراعظم نریندر مودی سے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے خلاف ان کے تبصروں کیلئے معذرت خواہی کا مطالبہ کرتے ہوئے کارروائی روک دی تھی۔ این ڈی اے قائدین کے ایک اجلاس میں مودی نے برسراقتدار اتحاد سے خواہش کی کہ حکومت کے حامی پارٹی کے ایجنڈہ کی بھرپور تائید کی جائے۔ پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں حکومت کئی قانون سازیوں کی منظوری کی خواہاں ہے۔ این ڈی اے قائدین کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا اور اس میں حکومت سے خواہش کی گئی کہ سرمائی اجلاس کے دوران قانون سازیوں کیلئے زور دیاجائے۔ مرکزی وزیرپارلیمانی امور اننت کمار نے کہا کہ وزیراعظم پر تنقید کے بجائے کانگریس کو اس کے قائدین کے درمیان اجلاس منعقد کرنے کیلئے جن میں منموہن سنگھ بھی شامل تھے اور پاکستانی عہدیدار بھی، معذرت خواہی کرنی چاہئے کیونکہ انہوں نے اس اجلاس کی اطلاع حکومت کو نہیں دی تھی۔ ان کے تبصرہ سے پتہ چلتا ہیکہ این ڈی اے پارلیمنٹ میں جارحانہ تیور اختیار کرے گی کیونکہ راجیہ سبھا کا اجلاس اپوزیشن کے احتجاج اور وزیراعظم سے سابق وزیراعظم کے بارے میں تبصروں پر معذرت خواہی کے مطالبہ پر شوروغل ہونے کی بناء پر نہیں چل سکا۔

TOPPOPULARRECENT