Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / پارلیمنٹ میں بھی تلنگانہ بل کی مخالفت کی جائے گی

پارلیمنٹ میں بھی تلنگانہ بل کی مخالفت کی جائے گی

حیدرآباد /4 فروری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس بی ستیہ نارائنا نے کہا کہ جس طرح اسمبلی میں سیما۔ آندھرا کے کانگریس ارکان اسمبلی نے تلنگانہ بل کی مخالفت کی ہے، اسی طرح سیما۔ آندھرا کے ارکان پارلیمنٹ ایوان پارلیمان میں بھی تلنگانہ بل کی مخالفت کریں گے۔ دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شام میں منعقد ہونے والے کانگر

حیدرآباد /4 فروری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس بی ستیہ نارائنا نے کہا کہ جس طرح اسمبلی میں سیما۔ آندھرا کے کانگریس ارکان اسمبلی نے تلنگانہ بل کی مخالفت کی ہے، اسی طرح سیما۔ آندھرا کے ارکان پارلیمنٹ ایوان پارلیمان میں بھی تلنگانہ بل کی مخالفت کریں گے۔ دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شام میں منعقد ہونے والے کانگریس وار روم کے اجلاس میں انھیں اور چیف منسٹر کو مدعو نہیں کیا گیا، صرف ارکان پارلیمنٹ اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ دستور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کو تقسیم کیا جا رہا ہے، لہذا چیف منسٹر کے بشمول سیما۔ آندھرا کے کانگریس قائدین کل جنتر منتر پر خاموش احتجاج منظم کریں گے، جب کہ صبح میں راج گھاٹ پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،

شام میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کی غیر دستوری تقسیم کی شکایت کی جائے گی اور اس کے بعد ہم اپنے مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ جس بل کو اسمبلی اور کونسل میں ٹھکرا دیا گیا ہو، اس کو مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ انھوں نے صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو پر سیما۔ آندھرا کے عوام کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں ریاست کی تقسیم کی مخالفت کرنے والے صدر تلگودیشم، دہلی میں تلنگانہ کی تائید کرنے والی بی جے پی سے دوستی بڑھا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT