Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری یقینی بنانے حکمت عملی پر غور

پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری یقینی بنانے حکمت عملی پر غور

حیدرآباد۔/4فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اسٹیرنگ کمیٹی کا آج حیدرآباد میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ صدرنشین جے اے سی پروفیسر کودنڈا رام کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں بل کی پیشکشی کے بارے میں صحافت کے گوشوں میں آنے والی خبر

حیدرآباد۔/4فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اسٹیرنگ کمیٹی کا آج حیدرآباد میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ صدرنشین جے اے سی پروفیسر کودنڈا رام کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں بل کی پیشکشی کے بارے میں صحافت کے گوشوں میں آنے والی خبروں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بعض گوشوں نے حکومت کی جانب سے بل کی پیشکشی سے دستبرداری اور بی جے پی کی جانب سے تائید نہ کرنے سے متعلق خبروں کو بڑے پیمانے پر پیش کیا ہے۔جے اے سی نے سیما آندھرا میڈیا کی جانب سے اس طرح کی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ جے اے سی نے فیصلہ کیا ہے کہ تلنگانہ بل کی تائید کرنے والی تمام جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں بل کی تائید کو یقینی بنایا جائے۔ بی جے پی کی جانب سے بل کی تائید نہ کئے جانے کی اطلاعات کے دوران جے اے سی کے قائدین نے آج پارٹی کے ریاستی صدر جی کشن ریڈی سے ملاقات کی۔ کشن ریڈی نے جے اے سی قائدین پر واضح کیا کہ تلنگانہ کے قیام کے سلسلہ میں بی جے پی اپنے اعلان پر قائم ہے

اور پارلیمنٹ میں تائید کی جائے گی۔ کشن ریڈی نے کہاکہ بی جے پی نے تلنگانہ مسئلہ پر اپنے موقف سے انحراف نہیں کیا ہے۔ سشما سوراج کی جانب سے دیئے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کشن ریڈی نے وضاحت کی کہ سشما سوراج نے کانگریس پارٹی اور مرکزی حکومت کی سنجیدگی کے بارے میں سوال اٹھائے ہیں۔ جے اے سی قائدین نے کشن ریڈی سے خواہش کی کہ وہ اس مسئلہ پر پارٹی اعلیٰ قائدین سے ربط پیدا کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں بل کی پیشکشی کے موقع پر تائید کی اپیل کریں۔ اسٹیرنگ کمیٹی نے بھی اس یقین کا اظہار کیا کہ مرکزی حکومت اپنے وعدہ کے مطابق تلنگانہ بل کو پارلیمنٹ کے سیشن میں منظور کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ جے اے سی قائدین نئی دہلی میں موجود ٹی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ اور دیگر قائدین سے ربط میں ہیں اور وہاں کی صورتحال سے واقفیت حاصل کررہے ہیں۔ تلنگانہ جے اے سی نے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی اور اے پی این جی اوز کی جانب سے تلنگانہ بل کی مخالفت کے سلسلہ میں کئے جارہے اقدامات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ جے اے سی قائدین نے کہا کہ سیما آندھرا قائدین کی لاکھ مخالفتوں کے باوجود تشکیل تلنگانہ یقینی ہے اور بل کی مخالفت میں اسمبلی میں منظورہ قرارداد کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

TOPPOPULARRECENT