Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / پارلیمنٹ میں تلنگانہ بِل کو روکنے سیما آندھرا قائدین کی بلیک میلنگ

پارلیمنٹ میں تلنگانہ بِل کو روکنے سیما آندھرا قائدین کی بلیک میلنگ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کو روکنے کیلئے سیما آندھرا قائدین مرکزی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیما آندھرا قائدین اپنے اشتعال انگیز بیانات کے ذریعہ ملک دشمن عناصر کی طرح رول ادا کر رہے ہیں۔ اخباری نمائندوں

حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کو روکنے کیلئے سیما آندھرا قائدین مرکزی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیما آندھرا قائدین اپنے اشتعال انگیز بیانات کے ذریعہ ملک دشمن عناصر کی طرح رول ادا کر رہے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ سیما آندھرا قائدین کے اشتعال انگیز بیانات پر ڈائرکٹر جنرل پولیس کی خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیما آندھرا قائدین نے پارلیمنٹ کو منہدم کرنے اور پارلیمنٹ میں خودسوزی کرنے جیسی دھمکیاں دی ہیں۔ اس کے علاوہ بل کی پیشکشی کی صورت میں سنگین صورتحال کی بھی دھمکی دی گئی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ پارلیمنٹ کو منہدم کرنے سے متعلق دھمکی دینے والے تلگو دیشم رکن اسمبلی لنگا ریڈی کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیوں نہیں کیا ؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اشتعال انگیز بیانات کے ذمہ دار سیما آندھرا قائدین کے خلاف ملک دشمنی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں سیما آندھرا قائدین کے بیانات کو اہمیت کیساتھ پیش کیا جارہا ہے۔

پھر بھی پولیس خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو منہدم کرنے والے قائدین اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں کیا فرق ہے ؟ ڈائرکٹر جنرل پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے بیانات دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت دیں۔ انہوں نے پولیس پر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کا رویہ الزام عائد کیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ قائدین کے خلاف پولیس نے از خود کارروائی کرتے ہوئے کئی مقدمات درج کئے لیکن سیما آندھرا قائدین کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے۔ کریم نگر سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر اور دیگر قائدین کے خلاف حالیہ عرصہ میں مقدمات درج کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے لوک سبھا میں تلنگانہ بل کی پیشکشی کی اجازت دیتے ہوئے تلنگانہ عوام کے جذبات کااحترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ عوام نے عدم تشدد اور پرامن انداز میں علحدہ ریاست کیلئے تحریک چلائی اور اگر انہیں مشتعل کیا گیا تو صورتحال بگڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیما آندھرا قائدین پارلیمنٹ کو منہدم کرنے کی دھمکی دیں گے تو تلنگانہ عوام این ٹی آر ٹرسٹ بھون کو منہدم کردیں گے۔ انہوں نے بی جے پی سے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ مسئلہ پر اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے پارلیمنٹ میں بل کی تائید کرے۔

TOPPOPULARRECENT