Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ میں تیاری کے ساتھ آئیں،مودی کا مشورہ

پارلیمنٹ میں تیاری کے ساتھ آئیں،مودی کا مشورہ

نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبران پارلیمنٹ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پوری تیاری سے آنے کی درخواست کی ہے تاکہ کسی بھی موضوع پر اچھی بحث کی جا سکے ۔مسٹر مودی نے آج یہاں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ سخت محنت سے ایوان میں آنے والے موضوعات کی تیاری کریں جس سے بحث کی سطح اچھی ہو۔ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ سے حکومت کی دو سال کی کامیابیوں کو عام لوگوں تک پہنچانے کی درخواست کی جس سے وہ زیادہ سے زیادہ ترقیاتی اسکیموں کا فائدہ اٹھا سکیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ حکومت کے دو برسوں کے دوران جو کام کاج ہوا ہے وہ اطمینان بخش ہے ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ترقیاتی اتسو کے دوران وزراء اور حکام نے 190 مقامات کا دورہ کیا تھا اور وہاں کے کسانوں، صنعت کاروں اور عام لوگوں سے ترقیاتی کام کی تفصیلات لی گئی تھیں۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے میٹنگ میں مسٹر مودی کی حالیہ بیرون ملک سفر کی کامیابیوں کی تفصیلات دیں اور ممبران پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کو افغانستان میں نوازے جانے پر مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT