Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / ’’پارلیمنٹ میں دہشت گرد‘‘ ریمارک پر سادھوی پراچی سے وضاحت طلبی

’’پارلیمنٹ میں دہشت گرد‘‘ ریمارک پر سادھوی پراچی سے وضاحت طلبی

نئی دہلی ۔ /11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے ہندوتوا لیڈر سادھوی پراچی سے ’’پارلیمنٹ میں دہشت گرد ‘‘ موجود ہونے کے متنازعہ ریمارکس پر وضاحت طلب کی ہے ۔ چند ارکان پارلیمنٹ نے سادھوی کے خلاف نوٹس مراعات شکنی پیش کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے پراچی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے بعض ارکان پارلیمنٹ کے خلاف ’’پارلیمنٹ میں دہشت گرد‘‘ کے متنازعہ بیان پر وضاحت طلب کی ۔ راجیہ سبھا میں کئی ارکان پارلیمنٹ نے نوٹس مراعات شکنی پیش کرتے ہوئے صدرنشین حامد انصاری سے سادھوی کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT