Monday , April 23 2018
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ کاسرمائی اجلاس15 ڈسمبر تا 5 جنوری

پارلیمنٹ کاسرمائی اجلاس15 ڈسمبر تا 5 جنوری

نئی دہلی24نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ کا سرما ئی اجلاس 15 دسمبر سے شروع ہو گا اور 5جنوری تک چلے گا۔مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں پارلیمانی امور سے متعلق کابینہ کی کمیٹی نے آج صبح یہاں منعقدہ اہم ترین میٹنگ میں اس کا فیصلہ کیا۔اجلاس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سرمائی اجلاس میں 14سیشن ہوں گے ۔سیشن کے دوران 25 اور 26 دسمبرکو دو دنوں کی کرسمس کی چھٹی ہو گی۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ کاسرمائی اجلاس عام طور پر نومبر کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوجاتا ہے ۔ اس سے قبل، سیشن میں کی جانے والی تاخیرکی وجہ سے حکومت کواپوزیشن کی کافی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑاتھا۔اپوزیشن کا کہنا تھا کہ گجرات اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر سیشن کو موخر کیا جا رہا ہے ۔ تاہم ایک سینئر مرکزی وزیر نے اپوزیشن کی تنقید کے جواب میں کہا تھاکہ ماضی میں بھی پارلیمنٹ کے اجلاس کے انعقاد میں تاخیر کی جاتی رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات سے قبل ہی اس سیشن کی شروعات کردی جاتی تھی تاکہ انتخابات میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ آنے پائے ۔پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 15 دسمبر سے آئندہ سال 5 جنوری تک چلے گا۔یہ فیصلہ پارلیمانی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے آج صبح وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ایک اہم ترین میٹنگ میں کیا ۔اس اجلاس کی 14 نشستیں ہوں گی۔25 اور 26 دسمبر کو کرسمس کی چھٹی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT