Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / پارلیمنٹ کامپلکس میں مہیب آگ

پارلیمنٹ کامپلکس میں مہیب آگ

نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ کامپلکس میں واقع اے سی پلانٹ میں آج دوپہر مہیب آگ بھڑک اٹھی۔ اس آگ سے پارلیمنٹ کی اصل عمارت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے ۔ آتش فرو عملہ نے آگ پر قابو پالیا ہے ۔ پارلیمنٹ کامپلکس کے احاطہ میں واقع اے سی پاور پلانٹ میں دوپہر 2.20 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی ۔ ذرائع نے کہا کہ یہ آگ اے سی پلانٹ کی دیکھ بھال کیلئے ج

نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ کامپلکس میں واقع اے سی پلانٹ میں آج دوپہر مہیب آگ بھڑک اٹھی۔ اس آگ سے پارلیمنٹ کی اصل عمارت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے ۔ آتش فرو عملہ نے آگ پر قابو پالیا ہے ۔ پارلیمنٹ کامپلکس کے احاطہ میں واقع اے سی پاور پلانٹ میں دوپہر 2.20 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی ۔ ذرائع نے کہا کہ یہ آگ اے سی پلانٹ کی دیکھ بھال کیلئے جاری ویلڈنگ کے کام کے دوران چنگاریاں بھڑکنے کی وجہ سے لگی ہوگی ۔ آگ کے بعد کثیف دھواں نکلنے لگا پارلیمنٹ کامپلکس کی باونڈری وال کالی ہوگئی ۔ عمارت کے قریب کی تمام سڑکوں کو پولیس نے صاف کردیا تھا آگ بجھانے کے وقت عمارت کے اندر چند عہدیدار بھی موجود تھے ۔ کم از کم 10 فائر انجنوں اور 30 عملہ کے ارکان نے آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کی ۔ سب سے پہلے کامپلکس کے اندر ہی موجود فائر انجن کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی اس کے بعد مزید 10 فائر انجنوں کو طلب کرلیا گیا ۔ دہلی فائر سرویس کے ڈائرکٹر اے کے شرما نے بتایا کہ 19 منٹ کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا ۔ پولیس کے سینئر عہدیدار بھی مقام واقع پر موجود تھے تا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلا سکیں ۔ پارلیمنٹ کامپلکس میں مہیب آگ لگنے کے واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلاتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ 19 مارچ کو پارلیمنٹ کامپلکس کے گیٹ نمبر 5 کے اے سی سیکشن میں بھی معمولی آگ لگی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT