Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ کامپلیکس کی سیکورٹی پر اسپیکر کا حکام سے تبادلہ خیال

پارلیمنٹ کامپلیکس کی سیکورٹی پر اسپیکر کا حکام سے تبادلہ خیال

نئی دہلی /8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پٹھان کوٹ فضائی اڈہ پر حملے کو ملحوظ رکھتے ہوئے لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے پارلیمنٹ میں سیکورٹی ایجنسیوں کو سخت چوکسی برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے پارلیمنٹ کامپلیکس میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا، جہاں 14 سال قبل دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔ پارلیمنٹ کے ذرائع نے کہا کہ سمترا مہاجن نے سی آر پی ایف، دہلی پولیس، پارلیمانی سیکورٹی اسٹاف اور انٹلیجنس بیورو کے اعلی عہدہ داروں کے اجلاس میں تقریباً ایک گھنٹہ تک ان امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ کے پٹھان کوٹہ حملہ اور آنے والے یوم جمہوریہ تقاریب کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیوں کو سخت چوکسی برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ اجلاس کے دوران یہ محسوس کیا گیا کہ کامپلیکس میں تعینات سیکورٹی فورسیس کافی ہیں، لیکن انھیں مزید چوکسی کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT