Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس /29 جنوری سے

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس /29 جنوری سے

نئی دہلی ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس /29 جنوری سے شروع اور /6 اپریل کو ختم ہوگا ۔ صدرجمہوریہ نے راجیہ سبھا کا اجلاس /29 جنوری پیر کے دن طلب کیا ہے اور کارروائی کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ۔ یہ اجلاس /6 اپریل جمعہ کے دن ختم ہوگا ۔ راجیہ سبھا کی سکریٹریٹ سے اس سلسلے میں بیان جاری کردیا گیا ہے ۔ لوک سبھا کی سکریٹریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ مجلس قائمہ کو مختلف وزارتوں کے ضمنی مطالبات زر پر غور کرنے اور اپنی رپورٹ پیش کرنے کے مقصد سے ایوان /9 فبروری کو ملتوی کردیا جائے گا اور دوبارہ /5 مارچ سے شروع ہوگا ۔ صدرجمہوریہ دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے /29 جنوری کو سنٹرل ہال میں خطاب کریں گے ۔ سی سی پی اے نے سفارش کی ہے کہ بجٹ اجلاس کا آغاز /29 جنوری سے اور اختتام /6 اپریل کو ہونا چاہئیے ۔ اس کی سفارش کے مطابق ہی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ایوانوں کے اجلاس طلب کئے گئے ہیں ۔ حکومت بجٹ اجلاس کے دوران کئی اہم بل پیش ، ان پر مباحث اور ان کی منظوری کی خواہاں ہے تاکہ ان مسودہ قانون پر بلارکاوٹ عمل آوری ہوسکے ۔ اور آرڈیننس کے اجراء کی نوبت نہ آنے پائے ۔

TOPPOPULARRECENT