Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن طلب کرنے کے منصوبہ سے حکومت دستبردار

پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن طلب کرنے کے منصوبہ سے حکومت دستبردار

نئی دہلی ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے جی ایس ٹی دستوری ترمیمی بل کی منظوری کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن طلب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، آج اس سے دستبردار ہوگئی ہے۔ حکومت کے اس فیصلہ سے یکم ؍ اپریل 2016ء تک گڈس اینڈ سرویسیس ٹیکس کی عمل آوری میں تاخیر کا امکان ہے۔ پارلیمانی امور پر کابینی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ صدر جمہوریہ سے سفارش کرتے ہوئے مانسون سیشن کے اختتام کا اعلان کیا جائے۔ گذشتہ ماہ یہ سیشن معطل کردیا گیا تھا۔ وزیرفینانس ارون جیٹلی نے کہاکہ حکومت نے مانسون سیشن کو اس توقع کے ساتھ برقرار رکھا تھا کہ جی ایس ٹی پر اتفاق رائے پیدا ہوگا۔ اس بل کے ذریعہ حکومت سب سے بڑے معاشی اصلاحات لانا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن کانگریس کی شدید مخالفت کے بعد حکومت نے پارلیمانی خصوصی سیشن طلب کرنے کے فیصلہ کو واپس لے لیا ہے۔ جی ایس پی بل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ آئندہ پارلیمانی سیشن نومبر میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔ جی ایس ٹی پر پائے جانے والے شبہات کو دور کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اس بل کی تاخیر کیلئے وہ ذمہ دار ہے۔

TOPPOPULARRECENT