Wednesday , August 15 2018
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ضرور ہوگا:ارون جیٹلی

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ضرور ہوگا:ارون جیٹلی

راجکوٹ 20نومبر(سیاست ڈاٹ کام )پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے درمیان مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج یہاں واضح انداز میں کہا کہ یہ سیشن ضرورہوگا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے مبینہ طور پر اب تک سیشن طلب نہیں کئے جانے کے اپوزیشن کے الزامات کے درمیان جیٹلی نے آج یہاں کہا کہ انتخابات کی وجہ سے پارلیمنٹ کے اجلاس کوموخر کرنے کی مثال ماضی میں بھی موجود ہے ۔ کانگریس نے خود اپنی حکومت کے دوران ایساکیا ہے ۔ 2011ء میں بھی ایسا کیا گیا تھا۔انہوں نے پورے یقین کے ساتھ کہا کہ سرمائی اجلاس ضرور ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کی قیادت والی 2004 سے 2014 تک کی یوپی اے حکومت سب سے زیادہ بدعنوان حکومت تھی، جبکہ مودی حکومت اب تک کی سب زیادہ ایماندار حکومت ہے ۔ کانگریس زبردستی اس حقیقت کو جھوٹ میں نہیں بدل سکتی۔گجرات کے الیکشن انچارج کے طور پر یہاں چیف منسٹر وجے روپانی کا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر آئے جیٹلی نے کہا کہ ریاست میں اس بار الیکشن تفرقہ پھیلانے والے اور سماج کو تقسیم کرنے والے عناصر کی نمائندگی کررہی کانگریس اور استحکام اور ترقی کا چہرہ لئے بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT