Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کانگریس قائدین کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی

پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کانگریس قائدین کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی

نئی دہلی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے قائدین نے آج بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ اور مسافر کرایوں میں اضافہ کے خلاف بطورِ احتجاج ایوان پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی لیکن بجٹ اجلاس کے آغاز کے لئے اس علاقہ میں زبردست حفاظتی انتظامات کی وجہ سے انہیں پولیس نے ایسا کرنے سے روک دیا۔ کانگریس قائد

نئی دہلی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے قائدین نے آج بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ اور مسافر کرایوں میں اضافہ کے خلاف بطورِ احتجاج ایوان پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی لیکن بجٹ اجلاس کے آغاز کے لئے اس علاقہ میں زبردست حفاظتی انتظامات کی وجہ سے انہیں پولیس نے ایسا کرنے سے روک دیا۔ کانگریس قائدین اور کارکن جن کی قیادت دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی کررہے تھے، جو وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے سنسد مارگ نزد پارلیمنٹ اِسٹریٹ پولیس اسٹیشن پر آگے بڑھ رہا تھا۔ کئی سینئر قائدین جگدیش ٹائٹلر، سجن کمار، ہارون یوسف، شرمستا مکرجی، مکیش شرما اور دیگر سابق ارکان اسمبلی احتجاجی مظاہرہ میں شامل تھے، پولیس نے سنسد مارگ پر وسیع تر صیانتی انتظامات کئے تھے۔ اس نے کانگریس قائدین کو ایوان پارلیمنٹ کی جانب بڑھنے سے روک دیا اور راستے میں رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لولی نے کہا کہ چونکہ بی جے پی برسراقتدار آچکی ہے، دہلی کے شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کا سامنا ہے۔ انتخابات سے پہلے بی جے پی نے 30% سستی برقی سربراہی کا تیقن دیا تھا، اب ڈِسکامس کوشش کررہی ہیں کہ برقی سربراہی کی شرح میں اضافہ کیا جائے۔ عوام کو دھوکہ دہی کا احساس ہورہا ہے۔ کانگریس عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہلی کانگریس کے ترجمان اعلیٰ مکیش شرما نے کہا کہ یہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کچھ بھی نہیں کررہی ہے۔ اس کے دورۂ حکومت میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔ بی جے پی کا نعرہ ’’اچھے دن آنے والے ہیں‘‘ صرف آنسو پوچھنے کا ایک حربہ تھا۔ بی جے پی کے برسراقتدار آتے ہی عوام کو بُرے دن کا احساس ہونے لگا ہے۔

TOPPOPULARRECENT