Monday , November 19 2018
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ کی کارروائی ملتوی

پارلیمنٹ کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ میں مسلسل دوسرا ہفتہ بھی کارروائی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی ۔ آج بھی اپوزیشن ارکان کی جانب سے کئی مسائل پر احتجاج کیا گیا جس کے نتیجہ میں لوک سبھا میں وائی اے آر کانگریس اور تلگودیشم پارٹی کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر مباحث نہیں ہوسکے ۔ لوک سبھا میں پہلے کارروائی دوپہر تک اور پھر دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی ۔ راجیہ سبھا کی کارروائی پہلے دن میں ڈھائی بجے تک اور پھر دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی جب صدر نشین راجیہ سبھا وینکیا نائیڈو نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پارلآیمنٹ سشن کے آغاز کے بعد سے مسلسل ایوان کی کارروائی میں خلل چل رہا ہے ۔ لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد کی نوٹسیں پیش کی گئیں ۔ چار سال قبل بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے ۔ ان نوٹسوں پر مباحث نہیں ہوسکے کیونکہ اسپیکر سمترا مہاجن نے کارروائی کو ملتوی کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ایوان میں نظم نہیں ہے اسلئے وہ کارروائی کو دن بھر کیلئے ملتوی کر رہی ہیں۔ ایوان میں وائی ایس آر کانگریس اور تلگودیشم پارٹی کی جانب سے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT