Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ کے اجلاس کا 25 اپریل سے دوبارہ آغاز

پارلیمنٹ کے اجلاس کا 25 اپریل سے دوبارہ آغاز

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اجلاسوں کا 25 اپریل سے دوباہ آغاز ہوگا اور امکان ہیکہ یہ سیشن 13 مئی تک جاری رہیں گے۔ یہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا حصہ ہوگا۔ بجٹ سیشن کو درمیان میں ملتوی کردیا گیا تھا۔ سولہویں لوک سبھا کے آٹھویں اجلاس کا 25 اپریل کو احیاء ہوگا۔ حکومت اس اجلاس میں اپنے اہم بل منظور کروانے کی کوشش کرے گی۔ اجلاس کا اختتام امید کی جاتی ہیکہ 13 مئی کو ہوگا۔ اس سلسلہ میں راجیہ سبھا کے خبرنامہ میں اطلاع دی گئی ہیکہ ایوان بالا کے 239 ویں اجلاس کا آغاز پیر 25 اپریل کو ہوگا ۔ لوک سبھا کا بجٹ اجلاس شاذونادر تبدیلی کے طور پر درمیان میں ہی ملتوی کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT