Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / پارلیمنٹ کے احاطہ میں میڈیا سے ویزیٹرس کی بات چیت پر پابندی

پارلیمنٹ کے احاطہ میں میڈیا سے ویزیٹرس کی بات چیت پر پابندی

نئی دہلی۔20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ ہائوز میں بطور ویزیٹرس پہونچنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احاطہ میں میڈیا سے بات چیت نہ کریں۔ لوک سبھا کے سکریٹریٹ کی طرف جاری کئے جانے والے معمول کے داخلہ اجازت ناموں پر اس مشاورتی نوٹ کو سرخ تحریر کے ذریعہ واضح کیا گیا ہے۔ ویزیٹرس کو پارلیمنٹ ہائوز میں اپنے ساتھ موبائل فونس، کیمرے اور آتشیں اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت بھی نہیں رہے گی۔ ویزیٹرس کی میڈیا سے بات چیت کرنے پر امتناع کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ پارلیمنٹ کا سرمائی سیشن 26 نومبر کو شروع ہوا تھا جو 23 ڈسمبر کو ختم ہوگا۔ لیکن اس کا زیادہ تر حصہ کانگریس کے زیر قیادت اپوزیشن ارکان کے شوروغل اور ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ اپوزیشن جماعتیں گزشتہ کئی دن سے مودی حکومت پر انتقامی رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT