Wednesday , December 12 2018

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج آغاز

منموہن سنگھ پر مودی کے لفظی حملوں ، انتخابی نتائج کا سیشن پر اثر پڑیگا
نئی دہلی ، 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کی تلخ انتخابی مہم کا پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس پر اثر پڑنا یقینی معلوم ہوتا ہے، جو کل شروع ہوگا اور آج کانگریس نے اصرار کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اپنے اس دعوے پر معذرت خواہی کریں کہ اُن کے پیشرو منموہن سنگھ نے پاکستان کے ساتھ سازباز کی تاکہ الیکشن پر اثر ڈالا جاسکے۔ کانگریس قائدین یہ مسئلہ سرمائی سیشن کے موقع پر منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں اٹھایا، جس کے دوران مودی بھی میٹنگ میں شامل ہوئے اور بامقصد سیشن کیلئے اپوزیشن کے پارٹیوں کا تعاون چاہا اور ان سے اپیل بھی کی کہ لوک سبھا اور اسمبلی چناؤ بہ یک وقت منعقد کرنے کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد دیں۔حکومت توقع ہے 25 معرض التوا اور 14 نئے بل پیش کرے گی جن میں مسلم خواتین کو تین طلاق کی صورت میں گزارہ طلب کرنے کا حق فراہم کرنے والا بل شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT