Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / پارلیمنٹ کے پہلے سیشن کے شیڈول میں تبدیلی

پارلیمنٹ کے پہلے سیشن کے شیڈول میں تبدیلی

نئی دہلی ۔ /3 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرگوپی ناتھ منڈے کی موت کی وجہ سے کل شروع ہورہے لوک سبھا کے پہلے سیشن کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے ۔ 6 روزہ سیشن کے پہلے دن کل سکریٹری جنرل ای سری دھرن اعلامیہ پڑھ کر سنائیں گے جس میں سولہویں لوک سبھا کی تشکیل کا اعلان ہوگا ۔ بعد ازاں ایوان گوپی ناتھ منڈے کو خراج عقیدت پیش کرے گا اور پھر کارروائی ایک

نئی دہلی ۔ /3 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرگوپی ناتھ منڈے کی موت کی وجہ سے کل شروع ہورہے لوک سبھا کے پہلے سیشن کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے ۔ 6 روزہ سیشن کے پہلے دن کل سکریٹری جنرل ای سری دھرن اعلامیہ پڑھ کر سنائیں گے جس میں سولہویں لوک سبھا کی تشکیل کا اعلان ہوگا ۔ بعد ازاں ایوان گوپی ناتھ منڈے کو خراج عقیدت پیش کرے گا اور پھر کارروائی ایک دن کیلئے ملتوی کردی جائے گی ۔ گوپی ناتھ منڈے پیشرو لوک سبھا اور نئی لوک سبھا کے رکن تھے ان کی آج سڑک حادثہ میں موت ہوگئی ۔ چونکہ ایوان کی کارروائی خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ملتوی کی جارہی ہے اس لئے کل نئے ارکان حلف نہیں لے سکیں گے ۔

پہلے جو شیڈول ترتیب دیا گیا تھا اس کے مطابق نئے ارکان کل حلف لینے والے تھے ۔ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق نئے ارکان /5 جون کو حلف لیں گے ۔ وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو یہ بات بتائی ۔ /6 جون کو نصف یوم تک حلف برداری کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے بعد مابقی نصف یوم میں اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا ۔ سینئر کانگریس رکن پارلیمنٹ کمل ناتھ کو عبوری اسپیکر مقرر کیا گیا ہے جو ایوان کی کارروائی کی صدارت کریں گے ۔ کمل ناتھ کو صدرجمہوریہ پرنب مکرجی راشٹرپتی بھون میں حلف دلائیں گے ۔ /9 جون کو صدرجمہوریہ کا پارلیمنٹ کے بعد ایوان سے مشترکہ خطاب ہوگا جس میں نریندر مودی حکومت کے روڈ میاپ کو اجاگر کیا جائے گا ۔ تحریک تشکر پر مباحث طئے شدہ شیڈول کے مطابق /10 اور /11 جون کو ہوں گے جس کے بعد ایوان کی کارروائی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی جائے گی ۔ راجیہ سبھا کا سیشن /9 جون سے طلب کیا گیا ہے اور اس کی کارروائی بھی لوک سبھا کے ساتھ ہی ملتوی کی جائے گی ۔ ایم وینکیا نائیڈو نے بتایا کہ گوپی ناتھ منڈے نے کل پارلیمنٹ میں تاخیر سے پہونچنے کیلئے ان سے اجازت چاہی تھی

لیکن اس سے پہلے ہی ان کا حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ گوپی ناتھ منڈے نے ان سے ربط قائم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے پارلیمانی حلقہ جارہے ہیں چنانچہ حلف برداری کیلئے وہ تاخیر سے پہنچیں گے ۔ انہوں نے اس کے لئے اجازت چاہی تھی جس پر وینکیا نائیڈو نے کہا تھا کہ وہ جاسکتے ہیں لیکن حادثہ میں ان کی موت واقع ہوگئی ۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے گوپی ناتھ منڈے کی موت کی وجہ سے سکریٹریز کے ساتھ آج منعقد شدنی ملاقات ملتوی کردی ۔ وہ مختلف محکمہ جات اور وزارتوں کے 79 سکریٹریز سے ملاقات کرنے والے تھے جس میں ان کی حکومت کے آئندہ 100 دن کیلئے ایکشن پلان پر توجہ مرکوز کی جانے والی تھی ۔ قریبی ذرائع نے بتایا کہ یہ اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT