Monday , May 21 2018
Home / ہندوستان / پارلیمنٹ ہاؤس میں بچہ گھر کا قیام

پارلیمنٹ ہاؤس میں بچہ گھر کا قیام

نئی دہلی، 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) بہبود خواتین اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بچہ گھر (کریچ) بنانے کی تجویز کو منظوری دینے کے لئے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔محترمہ گاندھی نے آج ٹوئیٹر پر محترمہ مہاجن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ‘پارلیمنٹ ہاؤس میں کریچ بنانے کے حکم کے لئے آپ کا شکریہ محترمہ اسپیکر ‘مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ کریچ جلد ہی کام کرنا شروع کر دے گا۔

TOPPOPULARRECENT