Friday , July 20 2018
Home / شہر کی خبریں / پارٹی بدلنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پارٹی بدلنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائدین کی اسپیکر اے پی اسمبلی سے نمائندگی
حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان ا سمبلی نے اسپیکر اسمبلی کے شیوا پرساد سے ملاقات کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے تلگودیشم میں شامل ہونے والی رکن اسمبلی وی راجیشوری کے خلاف کارروائی کرنے کی تحریری طو رپر یادداشت پیش کی ۔ واضح رہے کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے ا پنے 22 ارکان اسمبلی کی تلگودیشم میں شمولیت کے خلاف کارروائی کرنے کی اسپیکر اسمبلی سے نمائندگی کی تھی ۔ اسپیکر اسمبلی سے مثبت ردعمل کا اظہار نہ ہونے پر بطور احتجاج 10 نومبر سے شروع ہونے والے اسمبلی کے سرمائی سیشن کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اپنے فیصلے سے صدر جمہوریہ ہند کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے واقف کروایا ہے ۔ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن جگن موہن ریڈی نے حکومت کے خلاف 6 نومبر سے سنکلپ پد یاترا کا آغاز کیا ہے ۔ اس سے دو دن قبل اسمبلی حلقہ رمپاپڈورم کی نمائندگی کرنے والی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی رکن اسمبلی وی راجیشوری نے چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ اسپیکر اسمبلی کے شیوا پرساد نے وائی ایس ار کانگریس پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو ٹیلیفون کرتے ہوئے اسمبلی کا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے اور عوامی مسائل کو اٹھانے کی اپیل کی تھی جس کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی نے مسترد کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT