Wednesday , November 21 2018
Home / سیاسیات / پارٹی سے باہر پارٹی پر تنقید کرنے والوں کو باہر ہی رہنا چاہئے :سی پی آئی ایم

پارٹی سے باہر پارٹی پر تنقید کرنے والوں کو باہر ہی رہنا چاہئے :سی پی آئی ایم

کولکتہ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام )واضح طور پر پارٹی کی قیادت میں تبدیلی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے مغربی بنگال مںی لوک سبھا انتخابات میں مایوس کن انتخابی مظاہرہ کو سی پی آئی ایم نے غیر اہم قرار دیا اور کہا کہ جو افراد پارٹی سے باہر پارٹی پر تنقید کرتے ہیں انہیں باہر ہی رہنا چاہئے ۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری بیمن بوس نے ایک پریس کان

کولکتہ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام )واضح طور پر پارٹی کی قیادت میں تبدیلی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے مغربی بنگال مںی لوک سبھا انتخابات میں مایوس کن انتخابی مظاہرہ کو سی پی آئی ایم نے غیر اہم قرار دیا اور کہا کہ جو افراد پارٹی سے باہر پارٹی پر تنقید کرتے ہیں انہیں باہر ہی رہنا چاہئے ۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری بیمن بوس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی میں داخلی طور پر مسائل پر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں لیکن جو لوگ پارٹی کے دائرہ سے باہر مسائل پر تبادلہ خیال کرنا اور پارٹی پر تنقید کرنا چاہتے ہیں انہیں پارٹی سے باہر ہی رہنا چاہئے ۔ وہ سبنیل چودھری کے پارٹی سے حالیہ اخراج پر تبصرہ کررہے تھے جو پارٹی کے سوشیل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کے انچارج تھے ۔بیمن بوس نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ایسے پلیٹ فارم بھی ہیں جہاں قیادت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے ۔ قیادت ہمیشہ مسائل پر جواب دیا کرتی ہے لیکن ایسی باتوں پر پارٹی کے باہر تبادلہ خیال کرنا نامناسب ہے۔

TOPPOPULARRECENT