Tuesday , December 18 2018

پارٹی پلینری کے انتظامات کے ٹی آر کے سپرد

کامیاب انعقاد کیلئے کے سی آر کے فرزند کی خصوصی دلچسپی

کامیاب انعقاد کیلئے کے سی آر کے فرزند کی خصوصی دلچسپی
حیدرآباد ۔ 19 ؍ اپریل ( سیاست نیوز) تشکیل تلنگانہ کے بعد جہاں حکومت پر چندرشیکھر راؤ کے افراد خاندان حاوی ہیں وہیں علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد منعقد ہونے والی ٹی آر ایس کی پہلی کانفرنس و پلینری کے انتظامات صرف کے ٹی راماراؤ وزیر پنچایت راج و آئی ٹی کی نگرانی میں انجام دیئے جا رہے ہیں ۔ دیگر وزراء سے صرف خدمات حاصل کی جا رہی ہیں ۔ بتا یا جا رہا ہے کہ ریاستی سطح پر وزرا اور اہم قائدین ہی نہیں بلکہ ضلع و حلقہ جات اسمبلی و منڈل سطح کے قائدین سے خود کے ٹی آر راست بات کر کے پلینری کو کامیاب بنانے ہدایتیں دے رہے ہیں ۔ جبکہ سابق میں کبھی مسٹر کے ٹی راماراؤ نے اسطرح کی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا تھا ۔ لیکن اس مرتبہ و ہ بنیادی سطح سے ربط رکھتے ہوئے قائدین میں اپنی علحدہ شناخت بنانے کوشاں ہیں ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق میں منعقدہ پارٹی کے تمام جلسوں و کانفرنسوں کیلئے نچلی سطح تا ریاستی سطح پر مکمل انتظامات وزیر آبیاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ انجام دیا کرتے تھے ۔ لیکن اس مرتبہ پلینری انتظامات سے ہریش راؤ کو دور رکھتے ہوئے چندرشیکھرراؤ نے اپنے فرزند کے ٹی راماراؤ کو ذمہ داری سونپی ہے ۔ کہاجاتا ہے کہ یہ صورتحال پارٹی قائدین میں موضوع بحث ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر منعقد کی جانے والی ٹی آر ایس کانفرنس و پلینری اجلاس کے انتظامات مسٹر ٹی ہریش راؤ کو دور رکھنے اور مسٹر کے ٹی راماراؤ کو مکمل ذمہ داری سونپے جانے کے پس پردہ محرکات کانفرنس کے دوران ہی اظہار ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT